16 مارچ 2013 - 20:30

کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے عام انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے، ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جس پر سب متفق ہوں۔

ابنا: ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہی ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں، جمہوریت کے تسلسل و استحکام کیلئے عام انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے، ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے جس پر سب متفق ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہی ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں جبکہ جمہوریت کے تسلسل و استحکام کیلئے عام انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عام انتخابات میں عوام بھرپور حصہ لیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل کا صحیح طور پر ادراک کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نگران سیٹ بارے کہاکہ نگران سیٹ اپ پر سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جائے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے اس لئے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جس سے قومی یکجہتی کی نمائندگی ہو۔

.......

/169